ہوشیار !فوراً محفوظ کرلیں تصاویر اور ویڈیوز، بند ہورہی ہے گوگل کی یہ سروس 

Share Article

google-plus

گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل 228(گوگل پلس ) کو گزشتہ سال اکتوبر 2018 میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں گوگل سپورٹ پیج پر اپ ڈیٹ کی گئی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ دو اپریل 2019 کو گوگل پلس کا کنزیومر ورزن بند کردیا جائے گا۔

دراصل کمپنی نے گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ پانچ کروڑ سے بھی زیادہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ میں نقب زنی کے بعد کیا تھا۔ ایک آفیشیل پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ دو اپریل کو آپ کا گوگل اکاونٹ اور گوگل پلس کا کوئی بھی پیج جو آپ نے بنایا ہوا ، بند ہوجائے گا۔ ہم صارفین کے گوگل پلس اکاونٹ کے مواد کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں گے۔

گوگل پلس کے ایلبم آرکائیو سے بھی صارفین کی تصاویر اور ویڈیو ز ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔ معلومات کے مطابق اگر صارفین نے کسی فوٹو یا ویڈیو کا بیک اپ لیا ہوا ہے ، تو اس کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اگر صارفین اپنی فائل ، فوٹو ، یا ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں ، تو اپریل سے پہلے اپنے مواد کو ڈاون لوڈ کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔ گوگل نے بتایا کہ چار فروری سے صارفین اس پلیٹ فارم پر نیا گوگل پلس اکاونٹ نہیں بنا پائیں گے۔ گوگل پلس کے سائن ان بٹن کو گوگل سائن ان بٹن سے بدل دیا جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *