بارہ بنکی، تحصیل رامسنیہی گھاٹ میں لکھنؤ-فیض آباد ہائی وے پر اتوار کی صبح ایک والوو بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دو بس مسافروں کی ہسپتال میں موت ہو گئی جبکہ 25 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔
بہار سے مسافروں کو لے کر دہلی جا رہی والوو بس بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تھانہ علاقے کے بیسن پوروا کے پاس پلٹ گئی۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب تمام مسافر سو رہے تھے۔ اس واقعہ سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سی ایچ سی رام سنیہی گھاٹ پہنچایا، جہاں سے شدیدزخمی مریضوں کو لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفرکیا ہے۔
کوتوال آلوک منی ترپاٹھی نے بتایا کہ ہسپتال میں علاج کے دوران بہار کے رہنے والے دو مسافروں کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد سے بس ڈرائیور اورکنڈکٹر فرار ہیں۔ بس ڈرائیور نشے میں بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال مسافروں کیشکایتپر بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کے خاندان کو واقعہ کے بارے میں معلومات دے دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here