اسپتال میں پاریکر،کانگریس نے راج بھون پہنچ کر کیا حکومت سازی کا دعویٰ

Share Article
congress
گوا میں کانگریس نے اپنےممبران اسمبلی کے ساتھ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ اس کیلئے کانگریس لیڈروں نے راج بھون میں ایک خط دیاہے۔حالانکہ، ارکان کی گورنر مردولا سنہا سے ملاقات نہیں ہو سکی ہے۔ گورنر ابھی گوا سے باہر ہیں۔
گواکی گورنر مردولا سنگھ کولکھے خط میں کانگریس نے دعویٰ کیاہے کہ منوہرپاریکر سرکارکام نہیں کررہی ہے۔اس لئے ریاست میں سرکاربنانے کیلئے کانگریس کوموقع دیاجانا چاہئے۔راج بھون کے باہرمیڈیا سے بات چیت میں اپوزیشن لیڈر چندرکانت کویلکرنے کہاکہ گورنرسے آج ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔ ہم کل ایک بارپھرسے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے۔انہو ں نے کہاکہ سرکارکام نہیں کررہی ہے ۔اس وجہ سے سرکارکوفوراً ہٹادیناچاہئے اورہمیں موقع ملنا چاہئے۔انہوں نے بتایاکہ ریاست میں ہم ہی سب سے بڑی پارٹی ہیں اوراس وجہ سے ہمیں سرکاربنانے کا دعویٰ پیش کیاہے۔
غورطلب ہے کہ اس وقت گواکے وزیراعلیٰ منوہرپاریکر بیماری کی وجہ سے ایمس میں داخل ہیں۔آپ کوبتادیں کہ گواسمبلی میں کل 40سیٹیں ہیں ۔اس حساب سے سرکار بنانے کیلئے 21سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وقت بی جے پی سرکارکے پاس دیگرپارٹیوں کی حمایت سے 24سیٹیں ہیں۔ وہیں کانگریس پارٹی کے پاس 16ممبران اسمبلی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *