گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی صحت بگڑی،اسپتال میں ہوئے بھرتی

Share Article
manohar-parrikar
پنجی:کینسر سے دوچارگوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو ایک بار پھر گوا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹے کے لئے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
وہیں وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کو گیسٹروانٹسٹائنل اینڈو سکاپی کے لئے گوا میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ ان کی صحت مستحکم ہے۔ وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سیکورٹی کے لئے اسپتال کیمپس میں بھاری پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے۔
گوا کے وزیر صحت بسوجیت رانے نے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی صحت کے بارے میں بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ایک دن کے لئے انہیں نگرانی پر رکھا گیا ہے۔ فکر مند ہونے یا کوئی پیشی اندازہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے، وہ یہاں چیک اپ کے لئے آئے ہیں۔
manohar-parrikar-1
صحت خراب ہونے کے باوجود بھی وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر مسلسل اپنا کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں سے ایک میں سی ایم پاریکر ناک میں نلی لگے ہونے کے بعد بھی ایک پل کا معائنہ کرنے پہنچے تھے، اس کے ساتھ ہی طبیعت ناساز ہونے کے باوجود بھی انہوں نے 30 جنوری کو گوا اسمبلی میں بجٹ بھی پیش کیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *