سیاسی لیڈروں کے ساتھ بگ بی نے منوہر پاریکر کو خراج عقیدت پیش کیا

Share Article

manohar-parirkar-amitabh-ba

گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کا 63 کی عمر میں ہفتہ کو انتقال ہو گیا۔ پاریکر طویل وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ پینکریاٹک کینسر سے دوچار تھے ۔انہوں گوا کے اسپتال میں آخری سانس لی۔

منوہر پاریکر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا منوہر پاریکر میرے لئے بھائی کی طرح تھے اس لئے ان کا انتقال میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ منوہر پاریکر جدید گوا کے موجود تھے، وہ اپنی ملنسار شخصیت اور نرم مزاج کی بدولت وہ سالوں تک ریاست کے پسندیدہ لیڈر رہے۔ ان کی عوامی ہمدردی پالیسیوں نے گوا کی ترقی کو قابل ذکر بلندیوں تک پہنچایا۔

اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے منوہر پاریکر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ ایک بہت اچھے انسان تھے۔ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست میں ایک بڑی جگہ خالی ہوگئی ہے۔ ہم نے ایک اچھا سیاستدان کھو دیا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے منوہر پاریکر کی موت پر غم ظاہر کیا ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے گوا کے سی ایم منوہر پاریکر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ کہا۔ وہ گوا کے سب سے زیادہ محبوب بیٹوں میں سے ایک تھے۔

منوہر پاریکر کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ پاریکر ہندوستانی سیاست میں سادگی کی علامت تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *