گواکے وزیراعلیٰ منوہرپاریکرنہیں رہے

Share Article
manohar-parriker
بی جے پی کے سینئرلیڈرسابق وزیردفاع اورگواکے وزیراعلیٰ منوہرپاریکرکا63 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال ہوگیاہے۔وہ طویل عرصے سے کینسرسے متاثرتھے۔گذشتہ کچھ دنوں سے ان کی پریشانی بڑھ گئی تھی۔اس کے بعدانہیں گوامیڈیکل کالج میں داخل کرایاگیاتھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کوسدھارنے کی کوشش کی، لیکن حالت لگاتاربگڑتی گئی۔گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کا انتقال ہوگیا ہے۔ اتوار کو دن میں خبر آئی تھی کہ ان کی حالت کافی نازک ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایک ٹویٹ کرکے منوہر پاریکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ان کے انتقال سے پوراملک غم میں ڈوب گیاہے۔سیاسی، سنیما ،کھیل اوردیگرشعبے سے منسلک عوام وخاص ہستیوں نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔گواکے وزیراعلی اورملک کے وزیردفاع منوہرپاریکرسیاست میں سادگی کی جیتی جاگتی مثال تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *