پاکستانی پی ایم عمران خان نے کہا:’ہندوستان ہمیں امن کا ایک موقع دے‘

Share Article
narendra-modi-Imran-khan
وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران کو اپنی زبان کی کسوٹی پر تولنے کی جب بات کی تب پاکستانی وزیر اعظم نے ایک بار پھر بڑی بات کر دی ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو’ امن کا ایک موقع دینے‘ کی بات کہی اور یقین دلایا کہ اگر حکومت ہند پاکستان کو پلوامہ حملے کے ثبوت سونپے گی تو وہ اس پر فوری طور پر کارروائی کرے گا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کے ثبوت ملنے پر کارروائی کا بھروسہ دلایا ہے۔جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلیپر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہندوستان نے پاکستان کو گھیرنے کے کئی اقدامات کئے ہیں، جس کے بعد پاکستان اب بیک فٹ پر آ گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی کی صورت حال ہو گئی۔پاکستان کے پی ایم او کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ایم عمران خان اپنے ان الفاظ کے ساتھقائم ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہندوستان پلوامہ حملہ پر پاکستان کو ’کاروائی کرنے کے لائق ثبوت‘ دیتا ہے تو وہ فورا مناسب قدم اٹھائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *