آخری رسومات کے ایک ہفتے بعد زندہ واپس آئی لڑکی

Share Article
noida
اترپردیش کے نوئیڈا شہرمیں ایک عجیب غریب معاملہ سامنے آیاہے۔گھروالوں نے 24اپریل کو لاش ملنے کے بعد جس خاتون کی آخری رسومات اداکردی گئی تھی ،بدھ کووہ زندہ گھرواپس آئی توسبھی کے ہوش اڑگئے۔سیکٹر115ایف این جی روڈ پربورے میں بندملی لاش میں نیاخلاصہ ہواہے۔جس بیٹی کوخاندان والوں نے آخری رسومات اداکردی تھی وہ کوتوالی فیز2پولس کوبھنگیل میں ملی ہے۔
دراصل ،خاتون اپنے عاشق کے ساتھ ایٹہ چلی گئی تھی، جس کے بعداس کے گھروالوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔اس کے بعد 24اپریل کوسوریکھا میں بوری میں بندایک خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت کرتے ہوئے گھروالو ں نے آخری رسومات اداکردی تھی، لیکن اب خاتون کے گھرلوٹنے کے بعد بندبورے ملی خاتون کے لاش کا معاملہ الجھ کررہ گیاہے۔اب پولس اس قتل معاملے کی جانچ نئے سرے کرے گی۔

 

بہرکیف عاشق کے ساتھ فرارلڑکی بدھ کواپنے گھروالوں سے ملنے کیلئے بھنگیل پہنچی تھی۔اس سے قبل لاش کی شناخت کرکے اہل خانہ نے اس کے شوہرپرقتل کاکیس درج کرایاتھا۔خبروں کے مطابق، نیتوسکسینہ (25) کی شادی قریب 6سال پہلے شاہ جہاں پورمیں رام لکھن سے ہوئی تھی ،ان کے دوبچے بھی ہیں۔شوہرسے کچھ کہاسنی کے باعث نیتوسکسینہ شوہر سے الگ نیاگاؤں میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی تھی ۔6اپریل کوفیکٹری سے لوٹتے وقت وہ لاپتہ ہوئی گئی۔اس کے والد سرویش سکسینہ نے 7اپریل کوکوتوالی فیز2میں گمشدگی درج کرائی تھی۔24اپریل کوکوتوالی سیکٹر49علاقے سے پولس کوایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی۔لاش کوبحفاظت اپنے قبضے میں رکھ لیا ۔شناخت کیلئے سبھی تھانوں میں اطلاع کی، جس کے بعد کوتوالی فیز2پولس نے نیتوسکسینہ کے گھروالوں کوبلاکرلاش کی شناخت کرنے کوکہا۔گھروالو ں نے بیٹی نیتوسکسینہ کے طورپرشناخت کی اوردرخواست دیکرلاش کواپنے قبضے میں لیکرآخری رسومات اداکردی ۔اس کے بعدشوہرکے خلاف قتل کا معاملہ درج کردیا۔
بہرکیف وہ خاتون توگھرواپس آگئی ہے لیکن بوری میں بندلاش کا معاملہ الجھ گیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *