جہان آباد: یرغمال بناکرلڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ،ملزموں نے ویڈیوبناکرسوشل میڈیاپرڈالا

Share Article
girl-molested
بہارمیں خواتین کی تحفظ کولیکرتمام سوال اٹھتے رہے ہیں۔ پچھلے سال جہان آبادمیں لڑکی کی سرعام چھیڑخانی کاواقعہ ابھی سب کے ذہن میں ہے۔اس کے بعدآرا ضلع میں خاتون کوبرہنہ کرکے گھمایاگیاتھا۔ایک بار پھر خواتین کی سالمیت سے سرعام کھلواڑ کرنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔یہ ویڈیوراجدھانی پٹنہ سے محض کچھ کلومیٹردورایک بارپھرجہان آباد سے ہی آیاہے۔جہاں چھ-سات منچلوں کے ذریعے لڑکی کویرغمال بناکراس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کاویڈیووائرل ہواہے۔
واقعہ کے بارے میں بتایاجارہاہے کہ یہ ویڈیوواقعہ مخدوم پورعلاقے میں واقع واناور کی پہاڑیوں کے آس پاس کے بتایاجارہاہے۔ویڈیومیں منچلوں نے ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کی اوراس کے کپڑے تک پھاڑڈالے ۔یہی نہیں بے خوف لڑکوں نے پورے واقعہ کا ویڈیوبھی بنایااورسوشل میڈیاپراپلوڈ کردیا۔ویڈیومیں بھی صاف دکھائی دے رہاہے کہ لڑکی چیخ چیخ کربچانے کی فریادکررہی تھی لیکن لڑکوں پرکوئی اثرنہیں پڑا۔
واقعہ کے بارے میں بتایاجارہاہے کہ متاثرہ لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ پہاڑیوں میں گھومنے کیلئے آئی تھی ۔موقع پاتے ہی سبھی لڑکوں نے گھیرلیا اوراس کے ساتھ چھیڑچھاڑکرنے لگے۔معاملہ تب سامنے آیاجب ویڈیووائرل ہوا۔معاملے کی جانکاری سامنے آتے ہی پولس سرگرم ہوگئی اورایک نوجوان کوگرفتارکرلیاہے۔دیگرکی گرفتارکیلئے چھاپے ماری جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *