مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے والے گری راج سنگھ الیکشن لڑنے سے ڈر کیوں رہے ہیں

Share Article

giriraj-singh

بہار میں این ڈی اے تمام 40 لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بہار میں این ڈی اے کے سیٹ تقسیم کے بعد سب سے زیادہ بحث میں مرکزی وزیر مملکت گری راج سنگھ ہیں، وجہ یہ ہے کہ انہیں نوادہ سے بیگو سرائے انتخابات لڑنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے اس فائر برانڈ لیڈر نے اپنی سیٹ بدلے جانے پر کھل کر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اب خبر یہ ہے کی بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ بیگو سرائے سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ، گری راج سنگھ نے اس بارے میں بہار بی جے پی کے انچارج بھوپندر یادو اور پارٹی کے صوبائی صدر نتیانند رائے کو نوادہ سیٹ تبدیل کرنے کے لئے مورد الزام ٹھہرایا۔ ذرائع نے کہا کہ گری راج سنگھ کو بی جے پی کے پانچ بڑے لیڈروں نے منانے کی کوشش کی لیکن تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

دراصل گری راج سنگھ تب سے ناراض ہیں جب ان کی نوادہ سیٹ تقسیم کے بعد ایل جے پی کے اکاؤنٹ میں گئی ہے۔ اب بیگوسرائے کا ماحول دیکھ کر گری راج سنگھ کے پسینے چھوٹ رہے ہیں،کیونکہ اب اس سیٹ سے سی پی آئی نے کنہیا کمار کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں مہاگٹھ بندھن تنویر حسن کو ٹکٹ دے سکتا ہے، ایسے میں انتخابات سہ رخی ہوں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *