گریڈیہہ: تصادم میں تین نکسلی ڈھیر، سی آر پی ایف کا ایک جوان شہید

Share Article

 

جھارکھنڈ کی سرحد سے لگے بھیلواگھاٹی میں نکسلیوں کے خلاف تلاشی مہم میں سی آر پی ایف کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ تصادم میں سی آر پی ایف نے تین نکسلیوں کو مار گرایا۔ ساتھ ہی ان کے پاس سے ایک اے کے -47 رائفل اور چار پائپ بم برآمد ہوئے ہیں۔ اس کارروائی میں سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔

 

 

پیر کی صبح سی آر پی ایف کو اطلاع ملی کہ گریڈیہہ کے بھیلواگھاٹ تھانہ علاقہ کیبھٹواکولہا میں بڑی تعداد میں نکسلی جمع ہیں۔ سی آر پی ایف کی ساتویں بٹالین نے صبح تقریبا ًچار بجے تلاش مہم شروع کر دی۔ نکسلیوں نے سی آر پی ایف کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین نکسلی مارے گئے۔ ان کے پاس سے ایک اے کے -47 رائفل، تین میگزین اور چار پائپ بم برآمد ہوئے ہیں۔

 

پیر کے روز ہوئے تصادم میں سی آر پی ایف کا ایک جوان وشوجیت چوہان شہید ہو گئے۔ وہ بھیلواگھاٹی سی آر پی ایف کیمپ میں تعیناتتھے۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی گریڈیہہ کے ایس پی سریندر کمار جھا بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم سرحدی علاقوں میں نکسلیوں کے خلاف تلاشی مہم چلا رہی ہے۔ پولیس کو اس علاقے میں مائونوازوں کے ہونے کی اطلاع تھی۔ اسی ترتیب میں بھٹواکلہا میں پولیس اور ماؤنواز آمنے سامنے آگئے۔ پولیس کو قریب آتے دیکھ مائونوازوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے جوابی کارروائی کی جس میں تین نکسلی ڈھیر ہو گئے۔
خبر لکھے جانے تک نکسلیوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ پولیس موقع پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *