گلگٹ-بلتستان یوم آزادی کی تقریب کے دوران دیوار گری، 6 ہلاک

Share Article
Gilgit wall collapses during Independence Day, 6 killed

پاکستان کے شمالی صوبے گلگٹ-بلتستان میں بدھ کے روز یوم آزادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اخبار دی ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق چھ افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ زخمیوں میں تین دیگر کی حالت سنگین ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ لوگ باؤنڈری کی دیوار کو پار کر یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہو رہے تھے۔ اس دوران زیادہ بوجھ پڑنے سے دیوار گر گئی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’’میں نے دیکھا کہ ملبے میں بچے اور خواتین دب گئے ہیں‘‘۔

واقعہ کے فوراً بعد بچائو کام شروع کیا گیا اور زخمیوں کو فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *