غازی آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس پہنچا 482 پر، تمام اسکول جمعہ تک بند

Share Article

دہلی اور این سی آر سمیت پورے غازی آباد میں آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔پورے غازی آباد میں صبح سے ہی دھند چھائی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں گریز کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب کوئی گھر سے باہر جائے تو منہ میں ماسک پہن کر ہی جائیں۔

جمعرات کی صبح غازی آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 482 پر پہنچا گیا، جبکہ بدھ کی شام کو 4 بجے 462 کی سطح پر درج کیا گیا تھا۔ ضلع کے چار آلودگی انکوائری سینٹروں پر بھی آلودگی بڑھی ہوئی ہے۔ آج صبح غازی آباد کے چار آلودگی انکوائری سینٹروں کی بات کریں تو وسندھرا میں 489،، اندراپورم میں 478، سنجے نگر میں 481 اور لونی میں 481 پر درج کیا گیا۔

ی پی سی اے کے حکم کے بعد ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے 14 اور 15 نومبر کو تمام اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ ساتھ ہی کوئلے سے چلنے والی صنعت و پتھر کولہو اور عمارتوں کے تعمیری کاموں کو بھی 15 نومبر تک بند رکھنے کی ہدایات دی ہے۔ آلودگی پھیلانے کے معاملے میں دو لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *