یورپی یونین میں مسعود کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے جرمنی نے کی پہل

Share Article

masood-azhar

نئی دہلی: جرمنی نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو یورپی یونین میں عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لئے ایک پہل کی ہے۔ سفارتی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ جرمنی نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب چند دن پہلے چین نے مسعود کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر تکنیکی روک لگا دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسعوداظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لئے جرمنی یورپی یونین کے کئی رکن ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، اگر جرمنی اپنی کوشش میں کامیاب ہوتا ہے تو یورپی یونین کے 28 ممالک میں مسعود اظہر کی املاک ضبط ہوجائے گی اور وہ ان ممالک کا دورہ نہیں کرپائے گا۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے روڑہ اٹکا کر چوتھی مرتبہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردقرار دینے سے روک دیاتھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسعود اظہر پر پابندی کیلئے جرمنی پرپوزل لے کر آیا ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی ریزلیوشن نہیں آیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *