جرمنی : 85 قتل کے مرتکب مجرم کی اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل

Share Article

 

جرمنی میں قتل کی 85 کارروائیوں کے مجرم قرار دیے جانے والے شخص نے اپنی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کر دی ہے۔جرمن Male Nurse نیلس ہوگیل (42 سالہ) کے خلاف عدالتی فیصلہ گذشتہ ہفتے جاری ہوا تھا۔ ہوگیل نے 2000 سے 2005 تک ایک اسپتال میں کام کے دوران درجنوں مریضوں کو انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلایا تھا۔ مقتولین کی عمریں 34 سے 96 برس کے درمیان تھیں۔گذشتہ جمعرات کے روز جاری ہونے والے عدالتی فیصلے سے قبل ہوگیل کو 6 مزید افراد کے قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ اس طرح سرکاری طور پر ہوگیل کا شکار بننے والے افراد کی مجموعی تعداد 91 تک جا پہنچی ہے۔

 

البتہ موت کا شکار بننے والے افراد کی حقیقی تعداد کبھی معلوم نہیں ہو سکے گی کیوں کہ ان میں بہت سے لوگوں کی لاشوں کو جلا دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ہوگیل نے درحقیقت 200 سے زیادہ افراد کی زندگی کا چراغ بجھایا۔اولڈنبرگ کی عدالت نے ہوگیل کو عمر قید کی سزا سنائی۔ فیصلے کے ساتھ ایسی شرائط بھی منسلک ہیں جن کے سبب ہوگیل کا جیل کی سلاخوں کے پیچھے 15 سال گزارنے سے پہلے باہر آنا مشکل ہو گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *