گہلوت راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر اور گوئل ہوں گے ڈپٹی لیڈر

Share Article

 

مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل ڈپٹی لیڈر ہوں گے۔

 

تھاور چند گہلوت کے نام پر منگل کے روز ہی مہر لگ گئی تھی لیکن پیوش گوئل کا نام آج سامنے آیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اس سے قبل یہ عہدے بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے پاس تھے۔

 

سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کافی وقت سے بیمار چل رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے خود وزیر اعظم سے اپیل کر خود کو کابینہ میں شامل نہیں کئے جانے کی اپیل کی تھی۔ روی شنکر پرساد اس بار لوک سبھا میں منتخب کر کے آئے ہیں۔
راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر اور ڈپٹی لیڈر منتخب مرکز میں اقتدار سنبھال رہی پارٹی ہی کرتی ہے۔

 

تھاورچند گہلوت کے پاس ایوان کی رروائیوں کا ایک طویل تجربہ ہے۔ وہ اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن رہے ہیں۔ گزشتہ این ڈی اے حکومت اور اس این ڈی اے حکومت ، دونوں میں ان کے پاس مرکزی سماجی بہبود اور امپاورمنٹ وزارت رہی ہے۔
دو بار راجیہ سبھا رکن رہے گوئل کے پاس ریلوے اورصنعت وتجار ت کی وزارت ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *