گوہر خان کی دستک

Share Article

ستر کی دہائی میں ہیلن کو ہوش اڑادینے والی ڈانسر مانا جاتا تھا۔اب گوہر خان نے اکسویں صدی کی بہترین ڈانسر س میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔جب سے انھوں نے فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ‘‘ میں ڈانس کیا ہے، تب سے ان کے ستارے چمکنے لگے ہیں۔رنبیر کپور کے ساتھ یشراج فلمس کے بینر تلے بنی فلم ’’راکیٹ سنگھ سیلس آف دی ایئر‘‘ میںان کے کام کی کافی تعریف ہوئی، لیکن اس میں ان کے رول کے بالکل بر عکس ایک آئٹم ڈانس کا آفر کیا گیا۔ یہ یقینی طور پر گوہر کے لئے آزمائش کی گھڑی تھی، لیکن انھوں نے ہار نہ مانتے ہوئے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کو ان کا کام پسند بھی آیا۔بالکل معمولی کنبے سے تعلق رکھنے والی گوہر نے زندگی میں سبھی چیلنجز کو نہ صرف قبول کیا بلکہ ان پر کھری بھی اتریں۔ماڈلنگ، اشتہارات اور فیمینا مس انڈیا مقابلے میں چوتھا مقام پاکر بھی وہ آگے بڑھنے کا خواب دیکھتی رہیں، بلکہ اسے پورا کرنے کے لیے انھوں نے جم کر محنت کی۔دوسرے نیو کمرس کی طرح انھوں نے اپنے کر یئر میں غلط فیصلے کم کیے اور یہ بات ذہن میں رکھی کہ وہ بڑے اور نامی ہدایتکاروں کے ساتھ ہی کام کریں۔بی ٹائون میں گوہر کے ذریعہ اپنے پیر جمانے کی کوشش یقینی طور پر قابل ستائش ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *