21سالہ لڑکی کو کار سے کھینچ کر 10 لوگوں نے کی اجتماعی عصمت دری

Share Article
Gang-rape-general-pic
پنجاب کے لدھیانہ سے ایک اجتماعی عصمت دری کی خبرآئی ہے۔ایک 21سالہ خاتون نے 10لوگوں پراجتماعی عصمت دری کاالزام لگایاہے۔پیرکوپولس نے بتایاکہ متاثرہ خاتون اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں جارہی تھی کہ اس کی گاڑی کوروک کران لوگوں نے خاتون کوباہرکھینچ لیا۔پولس کے مطابق، پنجاب کے لدھیانہ میں میں اپنے دوست کے ساتھ جا رہی 21 سالہ ایک لڑکی کو ایساول گاؤں کے قریب کار سے کھینچ کر 10 لوگوں نے مبینہ طور پر اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ترون رتن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتہ کی رات ایک لڑکی ایک شخص کے ساتھ گاڑی میں لدھیانہ سے اساول جا رہی تھی کہ تین بائک پر کار کا پیچھا کر رہے لوگوں نے جگراوں کے پاس انہیں روک لیا۔انہوں نے بتایاکہ جیسے ہی گاڑی روکی ان لوگوں نے پتھروں اور اینٹوں سے کار پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد حملہ آوروں انہیں کار سے کھینچ کر کینال کے کنارے ایک سنسان مقام پر لے گئے۔ جہاں پر انہوں نے چھ سے سات اور لوگوں کو بلایا اور لڑکی کی عصمت دری کی۔
پولیس نے بتایاکہ لڑکی اور اس کے دوست کو وہاں اتوار تک یرغمال بنائے رکھا گیا۔ افسران نے بتایاکہ سول اسپتال میں کرائی گئی طبی جانچ میں اجتماعی عصمت دری کی تصدیق ہوئی ہے۔ معاملہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور جانچ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے اب ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *