چلتی ٹرک میں خاتون کی اجتماعی عصمت دری، شوہر بے بس

Share Article

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک خاتون کو یرغمال بنا کر اس کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر اور اس کی اہلیہ نے ایک ٹرک میں لفٹ لیا تھا۔ ٹرک میں پہلے سے موجود تین لوگوں نے پہلے شوہر کی پٹائی کی اور اسے ٹرک سے نیچے اتار دیا۔ اس کے بعد ان تینوں نے مل کر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔

اس معاملہ میں رپورٹ درج کرانے کے بعد ڈرائیور اور کلینر سمیت تین لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلے تینوں ملزمان نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کی وجہ سے اس کے شوہر نے مخالفت کی۔ اس پر تینوں نے شوہر کو مار پیٹ کر اسے ٹرک سے اتار دیا اور چلتے ٹرک میں خاتون کو اپنی ہوس کا شکار بنا ڈالا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *