وراٹ کوہلی پر جم کر برسے سابق کرکیٹرگوتم گمبھیر

Share Article
gambhir-kohli

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل )2019میں اب تک کپتان وراٹ کوہلی کا سفر اچھا نہیں رہا ہے۔آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کی ٹیم لگاتار چھ میچ گنوا چکی ہے۔ آرسی بی کو اتوار کو دہلی کیپٹل کے خلاف پھر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے وراٹ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ گمبھیر نے آرسی بی کی کارکردگی کے لئے وراٹ کی جم کر تنقید کی ہے۔

گوتم نے کوہلی کوکپتانی کے معاملے میں اچھانہیں بتایا۔انہوں نے اسے نوسکھئے کہا۔گوتم گمبھیر کاماننا ہے کہ کھلاڑی کے طور پر وراٹ بھلے ہی شاندار ہیں، لیکن کپتانی کے معاملے میں فی الحال وہ نوسکھئیے ہیں۔گوتم کاکہناہے کہ ابھی کوہلی کوبہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ ہار کا بہانا دینے کے بجائے وراٹ کو شکست کی ذمہ داری خود لینی چاہئے۔

لائیوہندوستان کی رپورٹ کے مطابق، ٹائمز آف انڈیا میں اپنے کالم میں گمبھیرنے لکھا، ’بھلے ہی بلے باز کے طور پر وراٹ کوہلی بہترین ہیں، لیکن کپتانی کے معاملے میں وہ نوسکھئیے ہیں۔ گیند بازوں پر شکست کی وجہ ڈالنے سے بہتر ہے کہ وہ خود شکست کی ذمہ داری اٹھائیں‘۔ گمبھیر نے آکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آرسی بی نے ناتھن کولٹر نائل اور مارکس اسٹانس کو کیوں خریدا، جبکہ پتہ تھا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں یہ دونوں کھلاڑی موجود نہیں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق،گمبھیر نے کہا کہ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم چھوٹا ہے اور وکٹ اسپاٹ ہے، ایسے میں آپ کو تیز گیند بازوں کو لینا چاہئے۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف ملی آرسی بی کی ہار کو لے کرگوتم نے کہا، ’سراج سے باقی بچے اووروں کی جگہ اس پچ پر اسٹائنس سے اوور کرانے کے بجائے پون نیگی سے بولنگ کرانی چاہیے تھی، اس وقت پچ پر تھوڑا اسپنروں کو مدد مل رہی تھی‘۔ اس کے علاوہ گمبھیر نے یہ بھی کہا کہ وراٹ کو سمجھنا چاہیے تھا کہ آندرے رسل جیسے بلے باز کو گیند میں تیزی پسند ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *