گمبھیر منا رہے اپنا 38 واں یوم پیدائش، کرکٹ کی دنیا نے دی مبارکباد

Share Article

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر آج اپنی38 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی کرکٹروں نے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی بلے باز چتیشور پجارا نے ٹویٹ کیا، “آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکبادگوتم گمبھیر۔ آپ کو آپ کی زندگی میں ڈھیر ساری کامیابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات‘‘۔

سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا، “سالگرہ مبارک ہو گوتم گمبھیر! آپ محبت اور خوشی کا احساس کر سکتے ہیں اور لوگوں کی خدمت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں‘‘۔

ہندوستانی بلے باز سریش رینا نے لکھا، “آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک گوتم بھائی! آپ لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لاتے رہیں اور بہت سی کامیابیاں آپ کے کام آئیں!”۔

بائیں ہاتھ کے سابق بھارتی فاسٹ بولر آر پی سنگھ نے ٹویٹ کیا، “گوتم گمبھیر کو سالگرہ مبارک ہو‘‘۔

واضح ہو کہ اپنے کرکٹ کیریئر میں گمبھیر نے بھارت کے لئے 147 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 5238 رنز بنائے ہیں جبکہ 58 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 4154 رنز بنائے ہیں۔

بتا دیں کہ گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے پہلی بار ایم پی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے لوک سبھا انتخابات مشرقی دہلی حلقہ سے تین لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت لیا ہے‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *