نتن گڈکری ایکشن میں،کہا-جوذات برادری کی بات کریں گے،انہیں میں خودپیٹوں گا

Share Article
nitin-gadkari
مرکزی وزیرنتن گڈکری کے حملے فی الحال رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ایک بارپھرپارٹی اورسرکارسے الگ رخ اختیارکرتے ہوئے مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اتوارکوکہاکہ جوبھی ذات برادری کی بات کرے گا، وہ خوداس کی پٹائی کردیں گے۔انہوں نے یہ بات پونے کے پنپری-چنچوڈعلاقے میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔گڈکری نے کہاکہ میں اس متعلق میں کارکنوں کوچیلنج کرچکاہوں۔
ایک پروگرام میں شامل ہونے پہنچے مرکزی وزیرنے کہاکہ ’’میں ذات برادری میں یقین نہیں رکھتاہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ آپ کے یہاں کیا سسٹم ہے، لیکن ہمارے 5اضلاع میں ذاتی واد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں سبھی کوپہلے بھی بتاچکاہوں کہ جوبھی ذات کی بات کرے گا، اسے میں پیٹ دوں گا۔پنپری-چنچوڈ میں پونروتھان سمرستاگوروکولم کے ذریعے منعقداس پروگرام میں سینئرلیڈرنے کہاکہ سماج کو اقتصادی اور سماجی مساوات کی بنیاد پر ساتھ لانا چاہئے۔اس میں نسل پرستی اور فرقہ واریت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونا چاہئے۔
ناگلپورلوک سبھاسیٹ سے رکن پارلیمنٹ اورمرکزی وزیرگڈکری نے کہاکہ ’’سماج جوذات برادری اورفرقہ واریت سے آزادی ملنی چاہئے۔ ہمیں ایسے سماج کی تعمیرکرنی چاہئے ،جوذات برادری اورفرقہ واریت سے مکت ہو۔یہاں امیراورغریب کابھیدبھاؤبھی نہیں ہونا چاہئے۔ساتھ ہی اونچی ذاتی اورنیچی ذات کا فرق بھی ختم ہونا چاہئے‘‘۔ گڈکری نے کہاکہ غریب اورضرورتمندبھگوان کی طرح ہوتے ہیں، ان کی مددکرنی چاہئے۔ہمیں غریبوں اورضرورتمندوں کوکھانا، کپڑا اورگھرمہیاکرانا چاہئے۔
آپ کویہ پتہ ہی ہوگاکہ لگاتار پچھلے کئی مہینوں سے نتن گڈکری اپنے بیانوں کولیکرسرخیوں میں رہتے ہیں۔ مرکزی وزیرنتن گڈکری نے پچھلے مہینے ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران ایسا تبصرہ کیا،جوکافی سرخیوں میں رہا۔ انہو ں نے کہاتھاکہ’ عوام کوسبزباغ دکھانے والے لیڈراچھے لگتے ہیں، لیکن خواب پورے نہیں ہوئے توعوام پٹائی بھی کرتے ہیں۔ان کے اس بیان کے بہانے اپوزیشن نے پی ایم مودی پرجم کرنشانہ سادھاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *