ایکشن سے لبریز’ٹائیگرزندہ ہے‘ کاٹریلرجاری ہوا

Share Article
tiger-zinda-hai
بالی ووڈ سپراسٹاردبنگ خان سلمان خان کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کا ٹریلرآج ریلیزہوگیاہے۔’شکارتوسب کرتے ہیں، لیکن ٹائیگرسے بہترشکارکوئی نہیں کرتا…‘یہ ہے فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘کاڈائیلاگ اوراسی ڈائیلاگ سے صاف ہے ٹائیگریعنی سلمان خان اس فلم میں اپنے فینس کے لئے کیالارہے ہیں۔سلمان کے فینس کافی دنوں سے ان کی اس فلم کے ٹریلرکاانتظارکررہے تھے اورآخرکاریہ سامنے آہی گیاہے۔اس ٹریلرمیں سلمان خان دھواں دھارایکشن سین کرتے نظرآرہے ہیں ،تووہیں ایک بارپھرپاکستانی جاسوس کے کردارمیں نظرآنے والی کٹرینہ کیف بھی زبردست اسٹنٹ سین کرتی دکھ رہی ہیں ۔ٹریلرمیں صاف کردیاگیاہے کہ یہ فلم سچی واقعات سے متاثرہے۔
’ٹائیگرزندہ ہے‘کے ٹریلرمیں دکھایاگیاہے کہ عراق میں دنیاکاسب سے خطرناک دہشت گردتنظیم 25ہندوستانی نرسوں کوکڈنیپ کرلیتاہے اورجب انہیں بچانے کی بات آتی ہے توسب کویادآتاہے ٹائیگریعنی سلمان خان۔ان نرسوں کی زندگی بچانے کیلئے کیمپ میں گھسنے کے بعدٹائیگرکے پاس صرف دودن ہیں اورانہیں دودنوں میں یہ ہندوستانی جاسوس اس کارناموں کوانجام دیتاہے۔لیکن اس میں وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ان کا ساتھ دے رہی ہیں پاکستانی جاجوس زویایعنی کٹرینہ کیف۔ایکشن سین اوراڑتی ہوئی گاڑیاں سلمان کے فینس کوکافی پسندآنے والی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *