ایران کلچرہاؤس میں مسابقہ حفظ وقرأت یکم دسمبرسے

Share Article
ایران کلچرہاؤس نئی دہلی کے زیراہتمام عیدمیلادالنبی ؐ اورہفتۂ وحدت مسلمین کے مبارک موقع پرسہ روزہ کل ہندمسابقۂ حفظ وقرأت قرآن کریم کا انعادکیاجارہاہے جس میں شرکت کرنے کیلئے فارم بھرنے کاعمل شروع ہوگیاہے۔پرشدہ فارم دریافت کرنے کی آخری تاریخ 20اکتوبرہے۔یکم تا3دسمبرایران کلچرہاؤس میں منعقدہوگا۔اس سہ روزہ کل ہندمسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلباکونقدانعام کے ساتھ ساتھ دیگرانعامات اورتوصیفی اسنادبھی عطاکی جاتی ہیں اورحفظ وقرات کے زمرہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے حضرات کوایران میں منعقدہونے والے بین الاقوامی مسابقہ میں شرکت کرنے کیلئے بھیجاجاتاہے جس میں ہرمسلک ومکاتب فکرکے طلباواساتذہ شرکت فرماتے ہیں۔مسابقہ میں شرکت کیلئے فارم ویب سائٹ newdelhi.icro.irپر دستیاب ہے۔شرکت کنندگان پرشدہ فارم اسکین کرکے ای میل ichdedlhi@gmail.comپربھیج سکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *