اے ایم یو کی جانب سے بڑا گاؤں اکبر پور میں طبی کیمپ کا انعقاد

Share Article
Free-Health-Camp
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ نے ریاستی حکومت کے محکمۂ صحت کے ڈاکٹروں اورایک سماجی تنظیم کے اشتراک سے ضلع کے بڑاگاؤں اکبرپور میں ایک صحت کیمپ کا انعقاد کیا جس میں تقریباً 1200؍لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ضرورتمندوں کو مفت میں دوائیں دی گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ مسٹر چندربھوشن سنگھ نے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے اے ایم یو کے ڈاکٹروں اور سماجی تنظیم کی رضاکارانہ خدمت کو سراہا۔ انھوں نے ڈاکٹروں کی ٹیم کی عزت افزائی بھی کی۔
کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر نے اس موقع پر کہا کہ ان کا شعبہ سماجی تنظیموں اور مقامی لوگوں کے تعاون سے اس طرح کے کیمپ مسلسل منعقد کرتارہتا ہے۔ انھوں نے کہا ’کمیونٹی فزیشیئن کے طور پر سماج کے کمزور لوگوں کی طبی ضروریات پوری کرنا ہماری اخلاقی و سماجی ذمہ داری ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے سماجی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ہمیشہ قائدانہ کردار نبھایا ہے‘۔ کیمپ میں ڈاکٹر نوین کمار، ڈاکٹر سلیم ایم خاں، ڈاکٹر یاسر زبیر، ڈاکٹر تازین شمشاد، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر آرتی، ڈاکٹر اسد اور ڈاکٹر انوبھا نے خدمات انجام دیں۔ کیمپ کے انعقاد میں پروفیسر نجم خلیق، ڈاکٹر ایم سلمان شاہ اور ڈاکٹر صبوحی افضل نے اہم رول ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *