چارسالہ ریپ متاثرہ بچی کوایمس دہلی میں داخل کرایاگیا

aiims
مدھیہ پردیش کے مندرسورمیں 26جون کوسات سال کی بچی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ ابھی ٹھنڈانہیں ہواتھاکہ ریاست کے ستناضلع میں دودن پہلے ایک چارسال کی بچی گاؤں میں درندگی کا شکارہوگئی تھی۔بچی کی حالت نازک ہے اوراسے ابتدائی علاج کیلئے ستناکے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔لیکن اب ریپ کی شکارہوئی چارسال کی بچی کوبہترعلاج کیلئے ایئرایمبولینس کے ذریعہ دہلی لایاگیا اورایمس میں داخل کرایاگیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق، بچی کومحکمہ اطفال سرجری میں داخل کرایاگیاہے۔وہاں اس کی سرجری کی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق، اسے شام سات بجے اسپتال میں داخل کرایاگیا۔اس کی حالت نازک ہے اورجلداس کی سرجری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ستناضلع کے اچیہراتھانہ علاقہ کے پنناگاؤں میں اس چارسال کی بچی کا ایک یکم جولائی کی رات اس کے گھرسے مبینہ طورپراغوا کرکے اس کے ساتھ ریپ کیاگیا اوربعدمیں اسے سنسنان علاقے میں پھینک دیاتھا۔اس معاملے میں ایک شخص کوگرفتارکرکے دفعہ 376کے ساتھ ساتھ پاکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *