چار سالہ بچی کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

Share Article

 

بیگو سرائے، لاکھواوپی علاقے کے کھاتو پور میں چار سالہ بچی کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا گیااور اس کے بعد ملزمین نے لاش کو بوریوں میں بند کر کے پھینک دیا۔ جمعہ کو لاش ملتے ہی لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔بچی کے والد محمد شمشاد نے بتایا کہ اس کی چار سالہ بیٹی صفحت خاتون جمعرات کی شام کو کھیلنے کے لئے گھر سے باہر گئی تھی لیکن دیر رات تک جب وہ گھر نہیں لوٹی تو سبھی اس کی تلاش میں لگ گئے۔ اسی دوران جمعہ کی صبح پڑوسی محمد عبدالقدوس نے گھر کے پیچھیبوری میں لاش کی اطلاع دی۔ رشتہ داروں نے جب دیکھا تو بوری میں صفحت کی لاش تھی۔ اس کے جسم پر مار پیٹ کے نشانات تھے۔

 

 

شمشاد نے الزام لگایا ہے کہ بوریوں پر رنگ سے محمد عبدالقدوس کا نام لکھا ہوا ہے۔ اسی نے پیٹ پیٹ کر اس کی بیٹی کا قتل کردیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ شہر ممبر اسمبلی امیتا بھوشن نے ملزم کو فوری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *