کانپور سینٹرل اسٹیشن پر میمو ٹرین کے چار کوچ پٹری سے اترے، پلیٹ فارم تین پر ریل گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر

 

پٹری بدلتے وقت ڈیریل ہوئے ڈبے، ریلوے افسروں نے شروع کی تحقیقات

حادثے میں کسی مسافر کے زخمی نہ ہونے پر ریلوے افسروں نے لی راحت کی سانس

لکھنؤ سے کانپور آ رہی میمو ٹرین کے چار ڈبے کانپور سینٹرل اسٹیشن کے تین نمبر پلیٹ فارم پر پہنچنے سے پہلے پٹری بدلتے وقت اتر گئے۔ اس میں دو خواتین کوچ بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن اوایچ ای لائن خراب ہو گئی، جس کی وجہ سے ریل ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر پہنچے ریلوے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہے تحقیقات کے بعد کارروائی کی بات کہی جا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق لکھنؤ سے چل کر کانپور آ رہی میمو ٹرین کے چار ڈبے کانپورسینٹرل اسٹیشن پہنچنے سے چند میٹر پہلے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن ریلوے کے پول ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے لکھنؤ روٹ کی ٹرین آئوٹر پر پھنس گئی۔ حادثے میں پلیٹ فارم کی باؤنڈری بھی ٹوٹ گئی ہے۔ ریلوے ٹریک پرمعمول کی خدمات بحال کرنے کے لئے ریلوے کی ٹیم لگ گئی ہے۔ یہ حادثہ پٹری کو بدلتے وقت ہوا۔ میمو ٹرین کے پٹری سے اترنے کی صورت میں اسٹیشن ڈائریکٹر ایچ ایس اپادھیائے نے بتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حادثہ کے بعد ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ۔ کچھ ٹرینوں کو دوسرے پلیٹ فارم سے اور دوسرے روٹ سے نکالا گیا۔ غنیمت رہی کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ معاملے کی جانچ کرائی جا رہی ہے۔ جس کی لاپرواہی سامنے آئے گی ، اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *