اے ایم یو گرلس اسکول میں فاؤنڈرس ڈے تقریب

Share Article
Founders-day-amu
اے ایم یو گرلس اسکول میں112ویں ’’یوم بانیان‘‘ کے موقع پرصبح کی خصوصی اسمبلی منعقد کی گئی جس میں اسکول کے ذمہ داروں ، تدریسی و غیرتدریسی عملہ اور طلبہ نے اسکول کے بانی شیخ عبداللہ عرف پاپا میاں اور ان کی اہلیہ وحید جہاں بیگم عرف اعلیٰ بی مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔گرلز اسکول کی پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبداللہ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور طلبہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاپا میاں کی طرح خود کو بڑے مقاصد کے لئے وقف کریں ، جو تمام مشکلات کے باوجود اپنے خوابوں کی تکمیل میں لگے رہے ۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی طالب علم توجہ، عزم اور خود اعتمادی سے اپنا مقصد حاصل کرسکتا ہے۔
اس موقع پر طلبہ نے بھی اظہار خیال کیا اور نظم پڑھی۔ پرائمری سطح کے طلبہ نے اشعار پیش کئے اور جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اسکول اسٹاف اور طلبہ نے پاپا میاں اور اعلیٰ بی کی مزار پر بھی حاضری دی اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ کلچرل کوآرڈنیٹر مسز عرشی ظفر خاں کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *