کھدائی کے دوران ملا ایک خاص انڈا

Share Article
daynasore-egg
گجرات کے ماہی ساگرضلع کے بالاسنورکے رائے یولی کے 10کلومیٹردور مواڈا گاؤ ں میں گاؤں والوں نے ڈائناسورکا انڈاکھوجاہے۔گجرات کا رائلی دنیاکی سب سے بڑاڈائناسورہیچری کے طورپرجاناجاتاہے۔ بتایاجارہاہے کہ ہفتہ کوگاؤں میں ایک گھرکے تعمیری کام کے دوران چل رہی کھدائی میں یہ انڈے ملے ہیں۔
انگریزی روزنامہ’انڈین ایکسپریس‘ کی خبرکے مطابق ،شروعات میں لوگوں کوسمجھ میں نہیں آیاکہ یہ کیاہیں لیکن بعدانہو ں نے جیولاجیکل سروے آف انڈیاڈپارنمنٹ کواس کی جانکاری دی۔ خیال رہے کہ انڈے ٹوٹے ہوئے ہیں۔یہ انڈے جیولوجیکل سروے آف انڈیا ڈپارنمنٹ کوسونپ دیے گئے ہیں۔یہاں لیبوٹری ٹیسٹ میں ہی پتہ چلے گا کہ یہ ڈائناسورکے انڈے ہیں یانہیں۔ اتوارکوماہرہیرٹیج عالیہ سلطان بابی نے یہاں کا دورہ کیا۔عالیہ سلطان بابی رائے یولی فوسل پارک کے تحفظ اورنئی کھوجوں پرکام کرتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *