افغانستان کے سابق وزیر اعظم نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا

Share Article

 

افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ وہ پاکستان میں ایک کانفرنس میں حصہ لینے آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت ہی اہم ملک ہے اور وہ افغانستان میں امن بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اب ایسا کر بھی رہا ہے۔

 

افغان لیڈر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پاکستان کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ‘میں پاکستان کے کوشش کی تعریف کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے ملک میں امن لانے کے لئے پاکستان ہماری مدد کرے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ 71 سالہ لیڈر کا پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو استقبال کیا۔ امن کانفرنس میں شرکت کے لئے ان کے ساتھ 57 رکنی وفد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں امن قائم کرنے کے لئے وہ ہر ایک ملک اور شخص کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

سابق وزیر اعظم گلبدین نے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو ہٹانے کا مطالبہ بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان کے لوگوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کی ضرورت ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *