سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے راجستھان سے راجیہ سبھا رکن کے طور پر لیا حلف

Share Article

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جمعہ کو راجیہ سبھا رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے انہیں حلف دلایامنموہن سنگھ چھٹی بار راجیہ سبھا پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے وہ پانچ بار آسام سے منتخب ہوکر راجیہ سبھا پہنچے تھے۔

حلف برداری کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، غلام نبی آزاد، احمد پٹیل اور آنند شرما چیئرمین کے چیمبر میں موجود تھے۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کچھ بی جے پی لیڈر بھی وہاں موجود تھے۔

86 سالہ منموہن سنگھ نے راجستھان سے راجیہ سبھا رکن کے طور پر واپسی کی ہے۔ انہیں بلامقابلہ منتخب کیا گیا کیونکہ بی جے پی نے ان کے خلاف امیدوار نہیں اتارا تھا۔ سنگھ اس سال 14 جون کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے ریٹائر ہونے کے تھوڑے وقفہ بعد راجیہ سبھا میں واپس آئے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے طویل مدت کے لئے راجیہ سبھا میں آسام ریاست کی نمائندگی کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *