پاکستان کے سابق سفارتکار نے وزیر اعظم عمران پر بولا حملہ

Share Article

کشمیر معاملے پر پاکستان کے ایک سابق سفارت کار نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملیحہ لودھی پر جم کر حملہ بولا ہے۔

نیوز چینل جیو نیوز پر سابق سفارتکار ظفر ہلالی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے لے جانا ناکام کوشش ہے اور یہ پاکستان کے لئے آفت سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں کا موقف بے نقاب ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے چار اور دس عارضی ارکان میں سے نو بھارت کے حق میں ہیں۔ دراصل، پاکستان کے اعلیٰ سفارت کارکا اس قبول نامہ نے عمران خان حکومت کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔

واضح ہو کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخی کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ وہ اس معاملے کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کی پوری کوشش کر رہا ہے، لیکن اس کی ساری کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *