شاردا چٹ فنڈ کیس میں سابق ایم پی کنال گھوش سے پوچھ گچھ

Share Article
Kunal Ghosh was today summoned by Bidhannagar police for the fourth time within the span of a month in connection with the Saradha chit fund scam.

اربوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے معطل سابق راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کنال گھوش سے پوچھ گچھ کی۔ وہ صبح 11 بجے سالٹ لیک کے سی جی اوکامپلیکس واقع جانچ ایجنسی کے مشرقی علاقائی ہیڈ کوارٹر میں پہنچے۔

 

بتایا گیا ہے کہ ان کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ کنال گھوش شاردا گروپ کے میڈیا کاروبار کو سنبھالتے تھے۔ تین اخبار اور ایک ٹی وی چینل کی ذمہ داری ان کی تھی۔ کاروبار کے لئے فنڈ کہاں سے آتا تھا، اخبار اور ٹی وی چینل سے جو آمدنی ہوتی تھی، اس کا کیا استعمال ہوتا تھا ،وغیرہ کے سلسلہ میں ان سے پوچھ گچھ ہونی ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی پہلے کنال گھوش کو گرفتار کر چکی ہے۔ وہ جیل بھی جا چکے ہیں۔ فی الحال، وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

 

جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کنال گھوش کے بینک اکاؤنٹ میںشاردا گروپ کی جانب سے بڑی مقدار میں فنڈز کا لین دین ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شاردا گروپ کے میڈیا کے کاروبار کا استعمال تب اپوزیشن کی لیڈررہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے حق میں ماحو ل بنانے کے لئے بھی ہوتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں ملوث حکمران پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز ہی جانچ ایجنسی نے کنال گھوش کے علاوہ ٹی ایم سی کی رہنما شتابدی رائے، ایسٹ بنگال کلب کے افسر دیوورت سرکار، کاروباری سجن اگروال، سندھیر اگروال اور جنوبی 24 پرگنہ کے شاردا کے ایجنٹ ارندم داس کو پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی نے نوٹس بھیجا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *