کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنے پارٹی کے قائدین کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کو کہا ہے ۔انھو ںنے کہا کہ جلدہی اسمبلی لی17نشستوں پر انتخابات ہونے واجلے ہیں ۔اس کیلئے تیار رہیں۔مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ ہوسکتا ہے 224نشستوں پر انتخابات ہوجائیں ۔مجھے پورا یقین یہ زیادہ دن تک نہیں چلے گا۔بتادیں کہ کرناٹک اسمبلی کے17ارکانِ اسمبلی کی دل بدل قانون کی خلاف ورزی کے تحت ممبر شپ منسوخ کردی گئی ہے‘ جس کی وجہ سے ابھی 17نشستیں کرناٹک اسمبلی میں خلالی ہیں۔کانگریس اور جنتادل(ایس) کی مخلوط حکومت کے ارکانِ اسمبلی کے باغی ہونے کی وجہ سے ان کی حکومت گر گئی تھی ۔اس کے بعد بی جے پی نے اپنی اکثریت ثابت کرکے کرناٹک میں حکومت بنائی ہے۔ اب بی جے پی نے کرناٹک کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے بی ایس یدی یورپا کو چیف منسٹر بنایا ہے۔کرناٹک میں حکومت گرنے سے پہلے کافی دن تک بی جے پی ‘کانگریس اور جنتادل(ایس) میں الزام تراشی کا دور جاری رہا ۔کانگریس ۔جنتادل(ایس) نے بی جے پی پر ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزام بھی لگائے۔ ساتھ ہی اپنے باغی ارکانِ اسمبلی کو منانے کی بھی بہت کوشش کی ۔لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here