دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کوخراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی

 

مدھیہ پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پیرکے روز دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت اور سابق ممبر اسمبلی نیمی چندر جین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی منگل کے روز تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔ اسپیکر این پی پرجاپتی نے شیلا دکشت کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔ ایوان منگل کے روز پھرشروع ہو گا اور ممکنہ طورپر منگل کے روز ہی ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی بھی ہو سکتی ہے۔

Image result for Former Delhi Chief Minister Sheila Dixit House adjourned after paying tribute

قابل ذکر ہے کہ اتوارکے روز اسمبلی کی کارروائی کے دوران دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایوان ملتوی کرنے کے معاملے پر جم کر ہنگامہ ہوا تھا۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے پاس ان کی پارٹی کی لیڈر شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ہنگامے کے درمیان ہی اسمبلی اسپیکر نے ایک درجن محکموں کی گرانٹ مطالبات کو بحث کرائے بغیر ہی منظورکرا دیا۔ اپوزیشن نے بجٹ منظوری سے پہلے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔ اس کے بعد پیر کے روز کے ایجنڈا میں تمام کام شامل کئے تھے۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسمبلی میں آج دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت اور سابق ممبر اسمبلی نیمیچندر جین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان نے شیلا دکشت کے ذریعہ وزیر اعلیٰ رہتے دہلی میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *