دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کا انتقال ہوگیا ہے

Share Article
Former Delhi Chief Minister Sheila Dikshit has died

 

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کا انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے 81 سال کی عمرمیں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ شیلا دکشت 1998 سے 2013 تک دہلی کی وزیراعلیٰ کے عہدے پرفائز تھیں اوردہلی کوترقی یافتہ بنانے کا سہرا ان کے سرہی جاتا ہے۔

شیلا دکشت اس وقت دہلی کانگریس کی ریاستی صدرکی ذمہ داری سنبھال رہی تھیں۔ لوک سبھا الیکشن 2019 میں شیلا دکشت کی قیادت میں ہی دہلی میں کانگریس نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ سال 2019 میں انہیں اجے ماکن کے استعفیٰ کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہیں گاندھی خاندان کا قریبی سمجھا جاتا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *