سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا انتقال

Share Article
george-fernandes
سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا منگل کے روز انتقال ہو گیا۔انہوں نے 88 سال کی عمرمیں دہلی کے میکس اسپتال میں آخری سانس لی۔ فرنانڈیز طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے، وہ الجائیمر نام کی بیماری میں مبتلا تھے اورانہیں سوائن فلوبھی تھا۔۔ خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں جارج فرنانڈیز وزیر دفاع رہے۔ وہ 1998 سے 2004 کے بیچ وزیر دفاع رہے تھے۔ فرنانڈیز اپنے وقت کے قدآورلیڈرمانے جاتے ہیں اورانہوں نے مزدور تنظیموں کی قیادت کی تھی۔ 2004 میں تابوت گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد میں دو الگ۔ الگ کمیشن آف انکوائری میں انہیں بے قصور قرار دیا گیا تھا۔وہ 1977 سے 1980 کے بیچ مورارجی دیسائی کی قیادت والی جنتا پارٹی حکومت میں بھی مرکزی وزیر رہے۔وہ 14ویں لوک سبھا میں بہارکے مظفرپورسے جنتادل (یونائٹیڈ ) کے ٹکٹ پررکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے تھے۔جارج فرنانڈیزنے 1967سے2004تک 9بارلوک سبھا الیکشن جیت کررکن پارلیمنٹ بنے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *