کانگریس کے ہوئے کیرتی آزاد، میتھلی اندازمیں ہوئی گھرواپسی

Share Article
kirti-azad
سابق کرکٹر اور ایم پی کیرتی آزاد نے کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ بی جے پی سے معطل چل رہے کیرتی آزاد راہل گاندھی کی موجودگی میں آج کانگریس میں شامل ہوئے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں وہ بی جے پی کی ٹکٹ پر دربھنگہ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔غور طلب ہے کہ ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بھی نشانہ سادھنے کو لے کر کیرتی آزاد کو بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

آج صبح کیرتی آزاد نے ٹویٹ پر اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی جی نے مجھے کانگریس کی رکنیت حاصل کرائی، میں نے متھلا کی روایت میں ان کو مکھانا کی مالا، پاگ، چادر سے نوازا۔ وہیں اس سے پہلے کیرتی آزاد نے پلوامہ حملے کے بعد کئیگئے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ’مسٹر راہل گاندھی جی سے ملاقات ہوئی‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *