سپریم کورٹ سے سابق وزیر اعلی دویندر فڑنویس کو راحت

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دویندرفڑنویس کو جزوی راحت دی ہے۔ کورٹ ان کی نظر ثانی درخواست پر کھلی عدالت میں سماعت کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر، 2019 کو سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو درکنار کرتے ہوئے دویندرفڑنویس کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دیا تھا۔ کورٹ نے کہا تھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوگی۔عرضی ستیش اوئیکے نے دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ دویندرفڑنویس نے 2014 کے انتخابات میں نامزدگی بھرتے وقت دو مجرمانہ مقدمات کی تفصیلات نہیں دی تھی اور فڑنویس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *