سابق وزیر اعلیٰ بابو لال گور کی حالت نازک، اسپتال میں لگا ملنے والوں کاتانتا

Share Article
Former Chief Minister Babu Lal Gore is in critical condition, hospitalized

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ممبر اسمبلی بابو لال گور کی حالت بے حد نازک بتائی جا رہی ہے۔ وہ بھوپال کے حبیب گنج واقع نرمدا اسپتال میں ایک ہفتے سے بھرتی ہیں۔ انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ بدھ کی صبح اسپتال کی طرف سے جاری بلیٹن میں ان کی حالت سنگین ہونے کی معلومات دی گئی ہے۔ اس کے بعد سے ہی ان کی صحت کی معلومات لینے کے لئے اسپتال میں بی جے پی لیڈروں اور ان کے حامیوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بابو لال گذشتہ سات اگست کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سیبے حرکت ہو گئے تھے، تب انہیں بھوپال کے نرمدااسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تبھی سے وہ یہاں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہو رہی ہے۔ بدھ کی صبح ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد ان کی حالت بہت سنگین بتائی ہے۔ اس کے بعد ان سے ملنے اور ان کی صحت جاننے کے لئے اسپتال میں بی جے پی لیڈر اور ان کے حامی پہنچ رہے ہیں، لیکن ان سے ملنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *