مہاراشٹر پولیس کے اے ڈی جی ہمانشو رائے نے کی خودکشی

Share Article
himanshu-ray
مہاراشٹر: مہاراشٹرپولیس کے اے ڈی ڈی رینک کے سرگرم افسر ہمانشو رائے نے خودکشی کرلی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ ا نہوں نے اپنے ہی گھر پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ہمانشورائے کافی دنوں سے بیمارچل رہے تھے۔حالانکہ ان کے اس قدم کے پیچھے کیا وجہ تھی ابھی پوری طرح سے پتہ نہیں چل پایاہے۔ 1988 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہمانشو رائے اس وقت مہاراشٹر پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات تھے۔
ہمانشوررائے نے کئی بڑے کیسوں کا خلاصہ کیاتھا۔انڈرورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ڈرائیور عارف پرہوئی فائرنگ کا معاملہ، صحافی جے ڈے قتل کیس کوحل کیاتھا۔اس کے علاوہ انہو ں نے لیلاخان قتل معاملے کا بھی خلاصہ کیاتھا۔سال 2013میں ہمانشورائے نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ معاملے بندوداراسنگھ کوبھی گرفتارکیاتھا۔
بہرکیف خبروں کے مطابق ہمانشو رائے سنیتی عمارت کے چوتھے منزلہ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خون میں لہولہان ملے۔ انہیں فوراً پاس کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔عیاں رہے کہ ہمانشورائے ممبئی پولس میں متحدہ پولس کمشنر اورمہاراشٹراے ٹی ایس چیف کی ذمہ داری بھی اداکرچکے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   وزیراعظم بننے سے کوئی عقلمندنہیں ہوجاتا:شتروگھن سنہا
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *