اپنا کمپیوٹر خود فارمیٹ کریں

Share Article

 

 

کیا آپ کا کمپیوٹر سست رفتار ہوگیا ہے یا کمپیوٹر میں وائرس آگئے ہیں؟کیا آپ کے آپریٹنگ سسٹم کا کوئی پروسیس صحیح سے کام نہیں کررہا ہے یا بار بار ہینگ ہو رہا ہے؟کیا اپلیکیشن کام نہیں کررہا ہے اور آپ اپنے سسٹم کو فارمیٹ کرنے کی سوچ رہے ہیں؟ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو آپ کسی ہارڈ ویئر انجینئر کو بلانے کی سوچتے ہیں،لیکن اس کی ضرورت نہیں،کیونکہ آپ کچھ آسان سے اسٹیپ کواپنا کر کے خود سے اپنے کمپیوٹر کو فارمیٹ کرسکتے ہیں۔

 

Image result for computer format

کمپیوٹر فارمیٹ کرنے سے پہلے
کمپیوٹر فارمیٹ کرنے سے جس ڈرائیو میں آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے، اس میں موجود ہر طرح کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جاتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ اپنے ضروری ڈیٹا کا بیک اپ بنا لیں۔ کمپیوٹر کو فارمیٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی ونڈوز 7 یا اس آپریٹنگ سسٹم کی بوٹیبل سی ڈی یا ڈی وی ڈی ہونی چاہئے، کیونکہ جب ہم فارمیٹ کرتے ہیں تو کمپیوٹر میں موجود سبھی فائلس ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں پھر سے نیا آپریٹنگ سسٹم ڈالنا پڑے گا، اس لئے بوٹیبل سی ڈی یا فلیش ڈرائیو میں ہم آپریٹنگ سسٹم کی امیج فائل رکھتے ہیں، جس کے ذریعہ سے کمپیوٹر میں نیا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ پیری فیرل ڈیوائس کے ڈرائیو کی سی ڈی، ڈی وی ڈی یا بیک اپ ہونی چاہئے، ساتھ ہی وہ سبھی اپلیکیشن سوفٹ ویئر ہونا چاہئے ، جس کا آپ استعمال کرتے ہیں۔ جیسے مائیکروسوفٹ ورڈ، فوٹو شاپ، پی ڈی ایف ریڈر، میڈیا پلیئر وغیرہ۔

 

Image result for computer format

 

فارمیٹ کرنے کا عمل
اسٹیپ 1©؛ اپنے کمپیوٹر کی سی ڈی ڈی وی ڈی ڈرائیو میں وِنڈو 7 ونڈو ایکس پی یا جو آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا چاہتے ہیں، اس کی بو ٹیبل سی ڈی ڈی وی ڈی ڈال دیں اور اپنے کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کریں اور جیسے ہی وہ اسٹارٹ ہو رہا ہو کہ بورڈ سے ایف 12 یا ڈیلیٹ بٹن کو دبائیں۔ اس سے بوٹ آرڈر مینیو کھلے گا۔ اگر آپ کے پاس بو ٹیبل سی ڈی ہے تو سی ڈی والا آپشن چنیں یا اگر آپ کے پاس بو ٹیبل فلیش ڈرائیو ہیں تو نائیڈ والا آپشن چنیں ،اور سیٹنگ کو سیو کرنے کے لئے ایف 10 بٹن کو دبائیں اور پھر اس آپش پر کلک کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کا کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہوگا اور جب اسٹارٹ ہوگا تو آپ کا سسٹم سیدھے ڈی وی ڈی روم یا فلیش ڈرائیو کو ریڈ کرے گا۔
اسٹیپ 2: سسٹم جیسے ہی ری اسٹارٹ ہوگا۔ ایک میسیج نظر آئے گا Press any key۔ اب آپ کو جلدی سے بورڈ کا کوئی بھی بٹن دبانا ہے۔ ایسا کرنے سے سسٹم روم سے بوٹ کرے گا۔

 

Image result for computer format

 

وِنڈو ایکس پی آپریٹنگ سسٹم کے لئے
اگر آپ ونڈو ایکس پی انسٹال کررہے ہیں تو ایک نیلے رنگ کی اسکرین سامنے آجائے گی۔ اسکرین کے سب سے نیچے والے پارٹ میں کئی فائلس کے نام ایک کے بعد ایک آتے رہیں گے،کیونکہ سیٹ اپ پروگرام روم سے سسٹم فائلس کو ریڈ کر رہا ہوتا ہے۔ اگر آپ ونڈو ایکس پی انسٹال کر رہے ہیں تو ایک نیلے رنگ کی اسکرین سامنے آ جائے گی۔ اسکرین کے سب سے نیچے والے پارٹ میں کئی فائلس کے نام ایک کے بعد ایک آتے رہیں گے،کیونکہ سیٹ اپ پروگرام روم سے سسٹم فائلس کو ریڈ کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپ کو سیٹ اپ اسکرین نظر آئے گا ،جس میں تین آپشن نظر آئے گا۔ فارمیٹ کرنے کے لئے انٹر دبائیں، پھر لائسنسنگ اگریمنٹ کی اسکرین آئے گی، اس کو بھر کر آپ ایف 8 بٹن دبائیں، جس کے بعد آپ کو ہارڈ ڈسک کا پارٹیشن دکھائی دے گا، اب جس بھی پارٹیشن پر ونڈوز ایکس پی کو انسٹال کرنا چاہتے ہیں،اسے سلیکٹ کرکے انٹر دبائیں ( عام طور پر سی ڈرائیو میں انسٹال رہتا ہے)
اگلی اسکرین پر آپ کو چار آپشن ملیں گے، جس میں آپ Format using NTFS سلیکٹ کرکے انٹر کرتے ہی یہ ڈرائیو فارمیٹ ہو جائے گا اور سیٹ آپ ہارڈ ڈسک میں فائلس کو کاپی کرنا شروع کر دے گا۔ تھوڑی دیر میں کمپیوٹر ری اسٹارٹ ہوگا، اب دھیان دیں پہلے کی طرح اسٹارٹ ہوتے ہی آپ کو Press any key کا آپشن نظر آئے گا،لیکن اس بار آپ کو کوئی بٹن نہیں دبانا ہے، جس سے سسٹم خود بخود ونڈو ایکس پی گرافیکل انٹر فیس آئے گا، جس میں آپ کو Regional And Language Option دکھے گا،اس کو سیٹ کر کے نیکسٹ بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد ’پرسنلائز یور سوفٹ ویئر‘ اسکرین دکھے گا،جس میں آپ اپنا نام اور آرگنائزیشن کا نام لکھیں اور نیکسٹ پر کلک کریں، جس کے بعد Tour Product Key آپشن آئے گا، جس میں اپنے سوفٹ ویئر کی سی ڈی کے ساتھ ملی 25 کیریکٹر کی CD Key کو انٹر کر کے نیکسٹ کریں،پھر کمپیوٹر نام اور پاس ورڈ اپنے خواہش کے مطابق ٹائپ کریں اور Next بٹن پر کلک کریں۔ پھر ڈیٹ اور ٹائم سیٹ کر لیں اور Time Zone Combo باکس میں GMT+5.30Chennai,Kolkata’ آپشن کو سلیکٹ کریں۔

 

Image result for computer format

 

پھر نیکسٹ دبانے پر ونڈو ز ایکس پی آپ کے نیٹ ورک سوفٹ ویئر کو انسٹال کرنے لگے گا،اس کے بعد نیٹ ورک سیٹنگ اسکرین آپ کے سامنے آجائے گی۔یہاں آپ ڈی فالٹ سیٹنگ Typical کو ہی سیلکٹ رہنے دیں اور نیکسٹ آپشن پر کلک کریں۔اس کے بعد ورک گروپ اور کمپیوٹر ڈومین آپشن آئے گا۔یہاں بھی آپ بغیر کچھ چینج کئے نیکسٹ بٹن پر کلک کریں۔
انسٹال ہونے کے بعد کمپیوٹر ری اسٹارٹ جائے گا اور Display Setting کا میسیج آئے گا،جس میں آپOK بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد پھر Ok دبانے کے بعد ونڈوز آپ کے ڈسپلے کارڈ کے مطابق اسکرین ریزولیوشن سیٹ ہو جائے گا ۔پھر آپ کے سامنے Who Will Use This Computer اسکرین پر آئے گا، جہاں آپ 5یوزرس کے نام ڈال سکتے ہیں۔ اس کے بعد Next اور اگلی اسکرین پر Finish بٹن دبائیں۔ ونڈوز کا ڈسک ٹاپ آپ کے سامنے ہوگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *