اب پاکستان کا ایک اور نیا جھوٹ، بیمار ہے دہشت گردوں کا آقا مسعود اظہر

Share Article
maulana-masood-azhar

پلوامہ حملے کے بعد سے ہی جیش محمد سرغنہ اور دہشت گرد مسعود اظہر کی گرفتاری کی مانگ بھارت نے کی ہے جس پر پاکستان نے کہا کہ اگر بھارت ایسے ثبوت دیتا ہے جس پاکستان کی عدالت کو منظور ہے،تو ہم یقینی طور پر کارروائی کریں گے۔آخر کار ہم لوگوں کو عدالتی عمل ضروری ہے،وہ لوگ عدالت جائیں گے، اگر ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ ہمیں دیں تاکہ ہم لوگوں کو سمجھا سکی، ساتھ ہی پاکستان کی آزاد عدلیہ کو بھی بتا سکیں۔

وہیں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاکستان نے قبول کیا ہے کہ مسعود اظہر وہاں موجود ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، ’جتنا میری جانکاری ہے وہ کافی بیمار ہے۔ وہ اتنا بیمار ہے کہ وہ گھر سے باہر نہیں جاسکتا۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات کافی نازک ہیں کیونکہ ہندستان نے ہمارے ایئراسپیس کی خلاف ورزی کی اور ہمارے ملک میں بم گرایا۔

سی این این کو دئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہندوستانیوں کیلئے ہے کہ یہ نئی حکومت ہے جس کا نیا ایجنڈہ ہے۔ یہ ہندوستان کیلئے بھی ایک موقع ہے۔ہم ملک میں اقتصای ترقی چاہتے ہیں۔ پاکستان کی نئی حکومت افغانستان سمیت پورے علاقے میں امن چاہتی ہے۔ ہم کسی بھی حالت میں پاکستانی زمین کا ہندوستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کو فوج کی پوری طرح سے حمایت ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *