اے آر وائی نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں کشمیر پر منعقد ایک سیمینار میں قریشی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’ ہندوستان نے کشمیر سے غیرقانونی طریقے سے آرٹیکل 370 ہٹا کر وہاں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ ایسے میں یہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسے حالات بن سکتے ہیں اور ہم اس کے لئے تیار ہیں‘‘۔
جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان کی بوکھلاہٹ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پاکستان اپنی گیدڑ بھبکی سے باز نہیں آرہا ہے۔ عالمی سطح پر الگ تھلگ ہو جانے کے بعد پاکستان کی طرف سے ہر دن ہندوستان کو جنگ کی دھمکی مل رہی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر سے ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کے لئے تیار ہے۔
قریشی نے یہ بھی کہا کہ اگلے مہینے اس معاملہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے۔ بتا دیں کہ اب تک پاکستان کو آرٹیکل 370 کے معاملہ پر ہر جگہ جھٹکا لگا ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ نے بھی اس معاملہ میں ہندوستان کا ساتھ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here