دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

Share Article

javad

نئی دہلی:ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف اپنے دو روزہ دورے پر منگل کے روز بھارت پہنچے۔ ظریف ایران سے تیل درآمدات پر ختم ہو رہی امریکی چھوٹ اور اور اس سے نمٹنے کے طریقوں پر وزیر خارجہ سشما سوراج سے مذاکرات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، حال ہی میں امریکہ نے ایران سے تیل درآمد کرنے پر بھارت اور دیگر سات ممالک کو ملی چھوٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔مذاکرات میں اس مسئلے کا موثر حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ 02 مئی کو چھوٹ ختم ہونے کے بعد بھارت نے کہا تھا کہ وہ ملک کی توانائی کے تحفظ، تجارتی اور اقتصادی مفادات کی بنیاد پر اس سے نمٹے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ امریکہ کے فیصلے کے بعد بھارت اس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس اجلاس میں چابہار بندرگاہ کا مسئلہ بھی اٹھنے کی امید ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *