وزیر خزانہ سیتا رمن کے حکم کے بعد اس دیوالی ٹھیکیداروں کے گھروں میں جلیں گے خوشی کے دیے

Share Article

مرکزی حکومت نے اپنی تمام کمپنیوں کے ٹھیکیداروں اورسپلائرش کا تمامبقایا 15 اکتوبر تک نمٹانے کی ہدایت دی ہے، جس کے بعد پالگھر کے تارا پورنیوکلیئر انرجی سینٹرکے ٹھیکیداروں میں خوشی کا ماحول ہے۔ ٹھیکیداروں کو امید ہے، کہ اس دیوالی ان کے گھر خوشی کے دیے ضرور جلیں گے۔ ٹھیکیداردیا مانے نے کہا کہ تقریباً 6 برسوں سے کروڑوں روپے کا بل اٹکا ہوا تھا، جس کے لئے کافی کوششیںکی گئیں۔ اب نرملا سیتا رمن کے حکم کے بعد ہماری توقعات بڑھ گئی ہیں۔ ٹھیکیدار ونود شرما نے کہا کہ گزشتہ کاموں کے بل ادا نہ ہونے سے ٹھیکیداروں اور ان کے ملازمین کی اقتصادی حالت کافی خراب ہو گئی تھی۔ وزیر خزانہ کے حکم کے بعد امید ہے، کہ اس دیوالی ہمارے گھروں میں خوشی کے دیے جلیں گے۔ ٹھیکیدار کرپال راوت نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں کے بل ادا ہونے سے منڈیوں کی رونق بڑھے گی۔

قابل ذکر ہے، کہ تارا پور جوہری توانائی مرکز میں ٹھیکیداروںکے ذریعہ کئے گئے کاموں کی تقریباً چالیس کروڑ کی ادائیگی باقی ہے، جس کی ادائیگی کا مطالبہ ٹھیکیدار کافی وقت سے کر رہے ہیں۔ ایک ٹھیکیدار نے تو بل ادا نہ ہونے پر خود کشی کرنے تک کی دھمکی دے ڈالی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *