بارش کاقہر،کئی ریاستوں میں سیلا ب جیسے حالات

Share Article
rain
ملک میں کئی ریاستوں میں تیزبارش ہورہی ہے۔مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، ہماچل پردیش اوراڑیسہ کے تمام علاقوں میں لوگ بارش سے بے حال ہیں۔مدھیہ پردیش کے گوالیار کے تارا گنج علاقے میں تیزبارش کی وجہ سے نالے میں پانی کا سطح اتنا بڑھ گیا کہ نالے کے پاس کھڑی کاربہہ کر نالے میں آگئی ۔ وہیں ریاست کے دموہ میں چاروں طرف پانی ہی پانی نظرآرہاہے۔لوگ جان خطرے میں ڈال کر پل پار کررہے ہیں۔
دوسری طرف چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع میں تیز بارش کی وجہ سے بشرامپور-بھٹگاؤں راستے پربناپل بہہ گیا۔ جس کے بعد آمدورفت بند ہوگیاہے۔ ہریانہ کی بات کریں تویہاں یمنانگرمیں بارش کے بعد سیلاب جیسے حالات ہیں۔چاروں طرف پانی ہی پانی دکھ رہاہے۔وہیں بلاسپور قصبے میں 25گاؤں پوری طرح سے شہرسے کٹ چکے ہیں۔ یہ گاؤں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔حالانکہ لوگوں کومحفوظ جگہوں پرپہنچا دیاگیاہے۔سڑکوں پرگاڑیاں آدھی سے زیادہ پانی میں ڈوبی ہیں۔
اسی طرح ہماچل پردیش میں بارش سے خراب حالت ہے ۔یہاں چمباضلع کے ایک گاؤں میں پولس کی ٹیم نے جان جوکھم میں ڈال کر ندی کے دوسری طرف پہاڑی میں پھنسی ایک خاتون کوریسکیو کیا۔دوپولس والے ندی کوپار کرکے خاتون کے پاس پہنچے۔بہرکیف خاتون کوبچالیاگیا۔ادھر راجستھان کے بیکانیرمیں گذشتہ کچھ گھنٹوں سے لگاتار ہورہی تیزبارش سے حالات خراب ہیں۔ بارش سے سڑکیں لبالب ہوگئی ہیں۔کئی جگہ پرپانی بھرگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *