افغانستان میں سیلاب کاقہر،20لوگوں کی موت

Share Article

flood

افغانستان کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی خبرہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،افغانستان کے جنوبی حصے میں اس ہفتے اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے کم از کم 20 لوگوں کی موت ہو گئی اور کم از کم 10 لوگ لاپتہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر ( او سی ایچ اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اب بھی امدادی آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم او سی ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جمعہ کے دن قندھار سمیت دیگر 6 اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے یہ سیلاب آیا۔بتایا گیا ہے کہ اس سیلاب کی وجہ سے قریب دو ہزار گھر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ افغان حکام متاثرہ افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات میں منتقل کر رہے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ کچھ علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔

 

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *