فلپ کارٹ پر آنے والی ہے ’ری پبلک ڈے سیل‘:جانیں کیا ہیں خاص آفر

Share Article
flipkart-republic-day-sale
ایمازون کو ٹکر دینے کے لئے ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ(Flipkart)نے تیاری کرلی ہے۔فلپ کارٹ کی ری پبلک ڈے سیل (یوم جمہوریہ سیل)20جنوری سے شروع ہوگی اور یہ سیل 22جنوری تک چلے گی۔اس سیل میں موبائل فون،لیپ ٹاپ اورٹی وی پر بھاری رعایت ملے گی۔ساتھ ہی اس سیل میں ایس بی آئی کے کریڈٹ کارڈ پر 10فیصد کا ڈسکاؤنٹ اور زیادہ ملے گا۔
سیل میں ایکسچینج (exchange)اور نو کوسٹ ای ایم آئی (no cost emi)کا آپشن بھی ملے گا ۔وہیں دوسری طرف ایمازان کی دی گریٹ انڈیا سیل(The great india sale) بھی 20جنوری سے شروع ہو جائے گی اور 23جنوری کو ختم ہوگی۔چونکہ فلپ کارٹ کی سیل عنقریب ہے اس لئے فلپ کارٹ نے سیل کا ایڈورٹائیز(تشہیر) کرنا شروع کردیا ہے ۔آپ فلپ کارٹ کی ویب سائٹ کھول کر آفرس کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ کن کن پروڈکٹس پر آپ کو سیل میں کتنا ڈسکاؤنٹ (چھوٹ)ملنے والا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ فلپ کارٹ کی اس سیل میں اسمارٹ فونز پر آپ کو بھاری چھوٹ ملنے والی ہے۔ساتھ ہی ٹی وی پر آپ کو 75فی صد تک کا ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے اور الیکٹرانکس کی دیگر اسّسیریز (accessories)پر تقریباً80فی صد تک کا ڈسکاونٹ مل سکتا ہے۔فلپ کارٹ کی یہ سیل یوں تو20جنوری سے شروع ہوگی لیکن فلپ کارٹ پلس یوزرس کے لئے یہ سیل 19جنوری سے ہی شروع ہوجائے گی۔
ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ یوزرس(صارفین) کو اس سیل میں 10فی صد کا ڈسکاؤنٹ اور ملے گا۔اس کے علاوہ سیل میں موبائل فون،ٹی وی ،لیپ ٹاپ پر ایکس چینج آفر اور نو کوسٹ ائی ایم آئی کا آپشن ملے گا لیکن آپ کو بتادیں کے نو کوسٹ ائی ایم آئی (no cost emi)کا آپشن کچھ ہی بینک کے ڈیبٹ(Debit)اور کریڈٹ(credit)کارڈ پر ہی ملے گا۔
جمال اختر
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *